کراچی (اوصاف نیوز) عالمی یوم خواتین کے موقع پر 8 مارچ کو خواتین کو مفت پنک الیکٹرک اسکوٹرز دینے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حکومتِ سندھ کی جانب سے خواتین کو محفوظ، خودمختار اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے، پروگرام کے تحت منتخب خواتین کو الیکٹرک اسکوٹرز فراہم کیے جائیں گے جبکہ انہیں روڈ سیفٹی اور اسکوٹر چلانے کی باقاعدہ تربیت بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنک الیکٹرک اسکوٹرز پروگرام خواتین کی خودمختاری اور نقل و حرکت کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف خواتین کو بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، سندھ حکومت مستقبل میں بھی ایسے اقدامات متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ خواتین کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا



