Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

روپے کی قدر میں بہتری ڈالر مزید سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر زرمبادلہ مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے جہاں امریکی ڈالر(Us dollars) کی قدر میں ہلکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسے کی کمی کے بعد 278.92 روپے سے گھٹ کر 278.91 روپے پر بند ہوا، جسے ماہرین معمول کی مارکیٹ ایڈجسٹمنٹ قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جہاں یہ 3 پیسے سستا ہو کر 280.25 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح یورو 7 پیسے کمی کے بعد 331.08 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 10 پیسے سستا ہو کر 380.35 روپے پر آ گیا۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد کے ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

تاہم خلیجی کرنسیوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، یو اے ای درہم 12 پیسے مہنگا ہو کر 76.94 روپے تک پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 8 پیسے اضافے کے بعد 75.09 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں