Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کویت سے ڈیزل سے بھرا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی (اوصاف نیوز)کویت سے بڑی مقدار میں ڈیزل لانے والا جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز ’خیرپور‘ 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آبنائے ہرمز 3 دن پہلے گزرا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ سفر کے دوران جہاز ’خیر پور‘ ہنگم جزیرہ عبور کرنے کے بعد لارک جزیرے کی جانب رواں دواں رہا، جبکہ بعد ازاں کپتان نے جہاز کا رخ کراچی پورٹ کی جانب موڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ ایران امریکا کشیدگی کے باوجود پاکستانی جہاز کو محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔
مزید پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آنیوالی ہے،امریکی وزیرخزانہ

یہ بھی پڑھیں