Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سونا فی تولہ 2700 روپے سستا، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں گزشتہ روز ریکارڈ اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2315 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے مقرر ہو گئی۔

اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کیلئے 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 717 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 80 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 525 روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ، سرمایہ کاروں کی حکمت عملی اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں