Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کیلئے 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر وفاقی دارالحکومت(Islamabad) میں شہریوں کی سہولت کے لیے 6 بڑی مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، جہاں 10 مئی سے انتظامات مکمل کر کے خرید و فروخت کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈیاں ضیا مسجد، آئی-12، بارہ کہو، لہتراڑ روڈ، سنگجانی اور جاپان روڈ کے مقامات پر قائم کی جائیں گی تاکہ شہری مختلف علاقوں میں آسانی سے قربانی کے جانور خرید سکیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام منڈیوں میں پارکنگ، صفائی، سیکیورٹی، پانی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ خریداروں اور بیوپاریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ منڈیوں میں مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی جبکہ ہر منڈی میں ایک مجسٹریٹ تعینات ہوگا جو شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائے گا۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے تعاون سے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ عید سے قبل رش کے دوران شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مقامات کے علاوہ شہر میں کسی بھی جگہ جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں