Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سونافی تولہ سونا 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔گزشتہ کاروباری روز سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا تھا لیکن آج سونا پھر سستا ہو گیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخ میں 3773 روپے کمی ہونے سے نئے نرخ 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔عالمی منڈی میں سونا 11 ڈالر سستا ہوا ہے جس کے بعد سونے کے فی اونس نرخ 4494 ڈالر ہو گئے ہیں۔

ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے ، چاندی کے فی تولہ نرخ 8 ہزار 34 روپے پر کی سطح پر برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں