لاہور(ویب ڈیسک)چوری، راہزنی، ڈکیتی کی سینچری کرنے کے بعد کھلاڑی ڈولفن ٹیم کے فیلڈرز کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گیا۔ آخری رن مکمل کرنے کی کوشش میں اچھی خاصی ٹھکائی ہو گئی۔
لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے شہر میں سڑکوں پر راہزنی سے لے کر گھروں میں چوری اور ڈکیتی تک کچھ بھی کر گزرنے والے عادی کھلاڑی کو آخر کار رن آؤٹ کر دیا۔ کھلاڑی ایک اور رن مکمل کرنے کی کوشش میں تھا۔ کھلاڑی نے آؤٹ ہونے کے بعد تصدیق کی ہے کہ وہ چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی سینچری مکمل کر چکا ہے۔ اس کھلاڑی کے ساتھ پوری ٹیم بھی ہے جس کے کھلاڑیوں کو اب تلاش کیا جا رہا ہے۔
سو سے زیادہ وارداتوں میں ملوث یہ گینگ ایک ہی خاص علاقے میں کارروائیاں کرنے کا عادی ہے۔ ڈولفن فورس کے ترجمان نے عادی مجرم سے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ اس خطرناک گینگ کے سرغنہ کا نام فیصل ہے۔ ملزم فیصل نے شہر کے ایک ہی مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 100 سے زیادہ وارداتیں کیں۔
ڈولفن اسکواڈ ن کے اہلکار اس خطرناک گروہ کے پیچھے تھے۔ کل انتیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد سے فیصل کو گرفتار کیا۔
ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا مارنے اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ عادی راہزن کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس اب اس کے دوسرے ساتھیوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:’خوبصورت چہرہ ، مشین گن جیسے ہونٹ‘: ٹرمپ کی اپنی پریس سیکریٹری کی انوکھی تعریف