اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرون ممالک جانیوالے امیدواروں کیلئے ایلٹس ٹیسٹ کی فیسوں میں اضافے کی تیاریاں ، برٹش کونسل نے بیرون ممالک جانیوالے امیدواروں کے ٹیسٹ کیلئے آئندہ ماہ یکم مئی سے فیسیں بڑھانے کی تیاری کرلی ۔ ذرائع کے مطابق برٹش کونسل قبل ازیں برٹش کونسل کاغذ پر IELTS کیلئے62 ہزار 600 روپے اور کمپیوٹر پر IELTS اکیڈمک ٹیسٹ کیلئے55 ہزار 900روپے وصول کررہی تھی تاہم آئندہ ماہ مئی سے فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا
جاری شیڈول کے مطابق مطالعہ، امیگریشن یا کام کیلئے بیرون ملک جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے امیدواروں کو انگریزی کی مہارت کیلئے IELTS ٹیسٹ دینا لازمی قرار دیا گیا ۔اگر آپ برطانیہ جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو UK کے ویزوں اور امیگریشن کیلئے ایک مخصوص IELTS ٹیسٹ ہوتا ہے جس کیلئے انتظامیہ نے امیدواروں کو لوٹنے کی تیاری کرلی۔برٹش کونسل کی جانب سےایلٹس ٹیسٹ کیلئے بغیر وجہ بتائے فیس میں اضافہ پاکستانیوں کی جیب خالی کرنے کے مترادف ، امیدوارں نے بھی شدید تشویش کا اظہارکردیا