Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ نے جن لوگوں سے اپنا حق لینا ہے وہ ابھی مزید تنگ کر سکتے ہیں اس سلسلے میں صبر کے سوا کچھ حل نہیں ہے، مگر انشاءاللہ آپ کو اپنا حق ضرور ملے گا۔ جو لوگ کسی ایسے کام میں مبتلا ہیں جس میں خرچہ پورا ہونا مشکل ہو رہا ہے وہ بھی اپنے کام میں تبدیلی کے بارے میں غور کر سکتے ہیں اور جن افراد کے رشتے میں بندش وغیرہ تھی وہ بھی انشاءاللہ اب ٹوٹ گئی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات ابھی مزید خرابی کی جانب ہیں، آپ کو بہت سنبھل کر چلنا ہو گا ،اندرونِ خانہ سازشیں ہو رہیں، آپ کو ان پر بھی نظر رکھنا ہو گی اور کوشش کرنی ہے کہ جو بھی کام کریں اس کے بارے میں کسی کو معلوم بھی نہ ہو۔ کاروباری حضرات کے لئے انشاءاللہ اچھا وقت ہے ،وہ اب مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن دکھائی دے رہی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کیوں پریشان ہیں، اس وقت تو ہر طرف سے بحکم اللہ اچھی خبریں آ رہی ہےں اور آپ کے لئے راستے بھی کھل رہے ہیں، جو لوگ کافی عرصے سے بلاک تھے وہ اب آزاد ہیں اور انشاءاللہ ہر طرح کی بندش بھی ختم ہو جائے گی۔ اس وقت روزگار کا خانہ کھلا ہوا ہے اس میں جس قدر محنت کر سکتے ہیں ضرور کریں اور جو کر رہے ہیں کسی کو خبر نہ ہونے دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی معاملات میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو مقدمات انکوائری وغیرہ چل ہی ہیں ان کا فیصلہ بھی ان کے حق میں ہو گا۔ان دِنوں روزگار پر خاص توجہ دیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ دن اس حوالے سے کتنے شاندار ہیں ۔جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ بھی اب اپنی تیاری مکمل کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک معاملہ گلے پڑا ہوا ہے اور اس سے نجات نہیں مل رہی،اس لئے اس کا روحانی حل تلاش کریں اور اپنے معاملات بھی سیدھے کریں ،کسی جگہ تو آپ سے خرابی ہوئی ہے جو گلے پڑی ہوئی ہے۔ اس وقت آپ کو توبہ کرنا ہو گی دو بھوکوں کو کھانا کھلانا ہو گا اور یا کریم یا سلام کا ورد500 بار روزانہ کریں، انشاءاللہ بڑی امید ہے ہر مشکل سے نکل جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کیوں دوسروں کے معاملات میں آتے ہیں،اس طرح تو خود جان بوجھ کر مشکلات کو دعوت دیتے ہیں۔ آپ کو چاہئے صرف ان دِنوں اپنے روزگار اور اپنی فیملی کو دیکھیں جس کو آپ کی سخت ضرورت ہے۔ آپ اپنے دل کے معاملات بھی ٹھیک رکھیں اور خاص طور پر اپنی نظروں کی حفاظت کریں، موبائل کا استعمال ضرورت کے وقت ہو تو مناسب رہے گا، باقی آپ کو معلوم ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں، آپ کو بدنظری جیسے ماحول سے گذرنا پڑتا ہے اور دوسرے دن اس پکڑ میں آ جاتے ہیں۔ضرور کوئی وجہ بھی ہے اور آپ کا خون بھی بہت ہلکا ہے ،بہرحال آپ توبہ بھی کریں تاکہ انجانے میں جو غلطیاں ہوئی ہیں وہ بھی ٹھیک ہو سکیں ۔جو لوگ چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں وہ مت گھبرائیں ان کے لئے کوئی ایسا پریشانی والا مسئلہ نہیں ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو انشاءاللہ یہ ہفتہ کئی حوالوں سے اچھی خبریں دے گا اللہ کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جو رکاوٹیں کافی دِنوں سے تنگ کر رہی ہیں وہ بھی اب تیزی سے دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ان دِنوں مالی معاملات میں بہتری آئے گی اور کوئی غیر متوقع سلسلہ بھی بن سکے گا۔جو لوگ جگہ بدلنا چاہتے ہیں وہ اب رُک جائیں اسی جگہ بہتری ملے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب آسان راستے ملیں گے، اب دن بدلنے شروع ہو گئے ہیں۔ جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے وہ اس سے نکل آئیں گے۔ اللہ نے چاہا تو اب ہر طرح کی خراب صورت ِحال بہتر ہو سکے گی۔مالی حوالے سے بھی بہتری ہے اور روزگار کے حوالے سے بھی انشاءاللہ اچھی خبریں ہیں۔ان دِنوں آپ اپنے گھر پر بھی خوشی محسوس کریںگے، جس کام میں ہاتھ ڈالیںگے وہ بحکم اللہ ہو جائے گا فکر نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر پروہی شدت سے آپ کی مخالفت ہو رہی ہے۔ آپ صدقہ دیں اور کوشش کریں کہ خاموشی زیادہ سے زیادہ اختیار کی جائے۔ سازشی لوگ جب بے نقاب ہوں تو بس ان سے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔ ان دِنوں آپ کو روزگار کے انشاءاللہ اچھے مواقع ملیں گے جس کی وجہ سے اپنی مالی پوزیشن میں بہتری محسوس کریں گے۔ جو لوگ سفر کرنا چاہ رہے ہیں ابھی جلد بازی نہ کریں۔

دشمن شکست کے بعد سازشوں میں مصروف ہے، ہمارے ہمسایہ ملک کو ورغلا رہا ہے: رانا ثنا اللہ
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو جب جب بھی مشکل آئی غیب سے آپ کی مدد ہوئی اور اب بھی ایسا ہی سلسلہ ہے، انشاءاللہ آپ کی مدد بھی ہو گی اور کوئی بہترین راستہ بھی دکھائی دے گا۔ جو لوگ کافی دِنوں سے بندشِ نظر وغیرہ کا شکار تھے، وہ اس سے نکل جائیں گے اور جن کو صحت کی پریشانی تھی،میرا اللہ اس میں ضرور بہتری دے گا۔ آپ اب بالکل پریشان نہ ہوں سب ٹھیک ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اس بار آپ کو وہ خوشی ملنے انشاءاللہ جا رہی ہے شاید جس کا برسوں سے انتظار تھا اور راستہ بند تھا،وہ اللہ پاک ضرور کھول دیں گے، جتنے بھی مسئلے پریشانیاں وغیرہ چل رہی ہیں،وہ کیسے حل ہوتی ہیں آپ کو معلوم بھی نہیں ہو گا۔ جو لوگ روز گار کے حوالے سے تبدیلی کرنا چاہ رہے ہیں وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں انشاءاللہ ہر قدم باعث ِبرکت ہی ہو گا۔

مزید پڑھیں۔عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا سستا

یہ بھی پڑھیں