Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اِن دنوں آپ جن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں وہ زیادہ تر آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے آپ ان کی توبہ کر کے اصلاع کر لیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کسی جگہ پر بلاک ہو کر رہ گئے ہیں اس وقت آپ کو اپنی نظر اتارنے اور صدقہ دینے کا مشورہ ہے اس لئے آپ کو چاہئے کہ آج فوری یہ عمل کریں ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو رکاوٹیں کل تک چل رہی تھیں وہ آج سے انشاءاللہ ختم ہونا شروع ہو جائیں گی اور جس بھی راستے پر چلنا دشوار تھا وہ آج آپ کے لئے کھل گیا ہے انشاءاللہ

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو راستہ کبھی تصور کر رہے تھے وہ اب بحکم اللہ کھل رہا ہے آپ کو اس کی طرف سے بڑا فائدہ ملنے والا ہے اور جش مشکل میں آپ پھنسے ہوئے تھے اس سے بھی نجات ملے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی وہ مشکل ابھی سر پر پڑی ہے جس کی وجہ سے کافی دِنوں سے پریشان تھے دو طریقے ہیں ایک تو آپ صدقہ دیں،دوسرا توبہ ضروری ہے۔ اس لئے یہ عمل ابھی کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو دوسروں کی وجہ سے جن مسائل کا شکار ہونا پڑا ہے انشاءاللہ اب اس سے نکل جائیں گے اور جو راستہ کھل نہیں رہا تھا وہ اب کھل جانے کی بڑی امید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج صحت کا کچھ خاص خیال رکھیں اور گھر ماحول پر بھی توجہ دیں جو حالات خراب ہیں وہ انشاءاللہ آپ کی توجہ سے ہی بہتر ہوں گے آج کا دن اہم ثابت ہو گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جن امور میں مسلسل ڈپریشن کا شکار رہے ہیں اُن سے نجات ملے گی اور جو لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے آج اہم خبر اُن کے معاملات ٹھیک کر سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس بات کا خطرہ لاحق ہے انشاءاللہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے فکر نہ کریں آج کا دن آپ کو بلکہ تمام پریشانیوں سے نکالنے والا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو دشمن تھے وہ اگر دوست بن رہے ہیں تو پھر زیادہ محتاط رہنا ہو گا اور جس بھی طرف سے ذرا سا بھی شک ہو اُس معاملے سے فوری دور ہو جائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج انشاءاللہ کسی جانب سے کوئی فائدہ ملنے کا امکان ہے اور آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہو گی البتہ بیرون ملک جانے کی ابھی کوشش نہ کریں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اچانک سے وہ خبر مل سکتی ہے جو کافی دِنوں سے سننا چاہتے ہیں اور آپ کی اللہ نے ایک ضرورت بھی پوری کر دینی ہے فکر مند نہ ہوں بالکل بھی۔

یہ بھی پڑھیں