Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کا دن اچھا ہے جو کافی معاملات میں انشاءاللہ بہتری لے کر آ رہا ہے اور آپ کی دلی مراد بھی پوری ہو گی اور بڑی سے بڑی مشکل بھی آج ختم ہو سکے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اپنوں نے زیادہ تنگ کیا ہوا ہے باز آ جائیں آپ بھی ان کی طرف جانا اور اپنے آپ کو اور اپنے گھر کو دیکھیں۔ دشمن تو ہیں آستین کے سب، اپنی حفاظت خود کریں

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
وارننگ ہے اُس کام سے دور رہیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو رہا ہے اور ان معاملاس سے بھی باہر نکلیں جن سے براہ راست آپ کا تعلق نہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بندش ہوئی تو آزاد ہوں گے صحت خراب ہے تو انشاءاللہ بہتر ہو سکے گی اور اگر آپ کسی جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں تو اس سے رہائی ممکن ہو سکے گی فوری۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جیسے حالات ہیں ویسے ہی قدم رکھنا ہو گا، زمانے کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری ہے ان دِنوںصرف روزگار پر توجہ دینا ضروری ہے اس میں آپ کے لئے کچھ نہ کچھ تو ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
توبہ کریں ہر اُس کام سے جو شرعاً ناجائز ہے حالات بدل رہے ہیں آپ کو بھی اب خود کو بدلنا ہو گا اور ان معاملات سے دور رہنا ہو گا جس کی اجازت نہیں ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو معلوم نہیں ہے شاید کے آپ اس وقت بدنظری کا شکار ہیں اس وجہ سے صحت سے لےکر تمام امور میں رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے تھوڑا صدقہ دیں اور نظر اتاریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
انجانی سی بندش نے پھر جکڑ لیا ہے اسکے ساتھ ہی مشکلات آنا شروع ہو گئی ہیں اور آپکو اب صدقہ دینا ہے سورہ بقرہ کی تلاوت روزانہ سن لیں اور یا حیی ّ یا قیوم کا ورد کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دشمن کو کمزور مت سمجھیں آپ کی سوچ سے زیادہ ہوشیار ہے ان دِنوں آپ کو ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہے اور یاد رکھیں کہ اس بار غلطی کی بالکل کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اچھا اور روحانی حوالے سے مددگار دن ہے جس بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے وہاں سے آزادی ملے گی اور جوک رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی اب اُس سے نجات ملے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنوں کے اندر سے ہی غدار ہیں اپنا خیال رکھیں غلطی کی گنجائش کوئی نہیں ہے اب حالات بدل رہے ہیں جن کےلئے قربانیاں دی ہیں وہ دشمنی میں اُتر آئے ہیں خود پیچھے ہٹ جائیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات کے مطابق فیصلہ کریں اور قدم اٹھائیں اس وقت صورتحال آپ کے حق میں نہیں ہے اندرون خانہ شدید مخالفت بھی ہے اس لئے اپنے کاموں کو راز میں رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں