ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اپنے لئے خود غلط راستے کا انتخاب نہ کریں اگر سمجھ میں نہیں آ رہا تو استخارے کی مدد سے چلیں اور اگر ایسا نہ کی تو اندیشہ ہے کہ کوئی بڑا نقصان نہ ہو جائے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کس بات کے پیچھے پڑے ہوئے جس کا آپ کی ذات سے کوئی تعلق بھی نہیں اپنے دماغ سے الٹی سیدھی باتیں نکال دیں اور صرف اپنے بارے میں سوچیں بس،
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کیوں اُس مسئلے کو سر پر سوار کئے ہوئے ہیں جس سے آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہے انشاءاللہ کچھ نہیں ہو گا تحمل سے چلیں۔آج شام تک بہتری آ جائے گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب حالات بدلنے والے ہیں انشاءاللہ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں اس سے نکل جائیں گے جو لوگ بیماری بندش وغیرہ کا شکار ہیں وہ آج ہی بہتر لیںگے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جہاں رقم بلاک ہے اُس کے ملنے کا امکان ہے جو مسئلہ کافی دِنوں سے تنگ کر رہا ہے اُس سے نجات ملے گی جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں ابھی انتظار کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی انجان جگہ سے اپنے رابطے نہ بڑھیں وہ آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتے ہیں ان دِنوںآپ اپنے مال عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی جو آفر چل رہی ہے اس پر غور کریں اس میں انشاءاللہ ضرور فائدہ ہو گا آپ جو بات لے کر کافی دِنوں سے پریشان ہیںاس کا بھی کوئی حل ضرور نکل جائے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ ماضی میں جن لوگوں سے دھوکا کھا چکے ہیں اب ان کو دوبارہ اپنی زندگی میں مت آنے دیں اور جس بھی طرف سے خطرہ آ رہا ہے اس میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب حالات ملیںگے جو اس سے پہلے نہ تھے۔ایک مرتبہ پھر قسمت ساتھ دے رہی ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا امکان موجود ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی بڑی ضرورت پوری ہو گی جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار انشاءاللہ اس کا بندوبست ہو جائے گا جو لوگ بھی بندش یا بیماری میں وہ اس سے آزاد ہوں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جو بھی معاملات لے کر پریشان ہیں اللہ نے چاہا تو اس کا حل ضرور ملے گا اور دروازہ برسوں پہلے آپ کےلئے بند ہو گیا تھا اُس کے کھل جانے کے امکانات بھی روشن ہیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اب اُن لوگوں سے فائدہ ملے گا جو کبھی آپکے مخالف تھے اور آج تو خصوصی طور رقم کا بندوبست ہو جائےگا بالکل فکر مند نہ ہوں آج بڑا اچھا دن رہے گا۔


