ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جس شخص سے خطرہ ہے وہ اب ٹل گیا ہے لیکن آپ بھی دوبارہ اُس طرف مت جائیں ان دِنوں آپ کو اپنی عزت اور گھر دونوں کی حفاظت ابھی کرنا ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ملازمت میں تبدیلی کا امکان،جو رکاوٹ کافی دِنوں سے آ رہی ہے وہ اب دور ہو سکے گی،جو لوگ بیروزگار تھے انشاءاللہ جلد اہم خوشخبری سن سکیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب خطرات ٹل گئے ہیں، مگر ختم نہیں ہوئے دشمن ابھی بھی چوکنا ہے اور آپ کا ابھی پیچھا نہیں چھوڑے گا۔آپ بس خاموشی سے اپنے جائز طرح کے کام کرتے رہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن لوگوں نے زندگی میں زہر گھولا ہوا ہے آپ کو سب معلوم ہے مگر پھر بھی آپ ان سے دور نہیں ہو رہے ہیں اور اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں کچھ خیال کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو مسلسل اپنوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہے آپ کو ان دِنوں اپنا بہت خیال رکھنا ہو گا اور کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جو آپ کی غلطی سمجھ کر پکڑ لیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج آپ کو اس جگہ سے انشاءاللہ فائدہ ہو گا جہاں سے گماں میں بھی نہ تھا اور جو لوگ ماضی میں دشمن تھے اب وہ دوبارہ دوست بن کر سامنے آ سکتے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جس الجھن میں ہیں اس سے انشاءاللہ اب نکل سکیں گے آج شام تک کوئی اچھی خبر آجائے گی۔اس وقت روزگار کا خانہ بھی ابھی تیزی سے بہتر ہو رہا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کسی بھی کام کو بوجھ مت سمجھیں،جو ذمہ داری اللہ نے دی ہے وہ تو پوری کرنی ہے اور حقوق العباد کے حوالے سے بے حد محتاط انداز سے چلنا ہی آپ کےلئے بہتر ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کےلئے حالات بحکم اللہ روز بروز تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں آپ کو اب فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔پردہ غیب سے ایسی مدد ہو گی کے بے ساختہ شکر ا دا کریں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
حالات میں تھوڑا سا آزمائشی معاملہ ہے صدقہ دیں اور چند دِنوں تک زبان پر تالا لگا لیں اور کوشش کریں کے بعد نمازِ مغرب گھر سے بلاضرورت ہر گز نہ نکلیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے آپ کےلئے ماضی میں قربانیاں دی آپ اُن کو بھول کر بیٹھے ہیں آپ تھوڑا سا اپنے اندر لچک پیدا کریں،معاف کر دینے میں بڑا اجر ہے ذرا غور تو کریں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ جو مخالفت اور سازش آپ کے خلاف ہو رہی ہے اس سے دور رہیںآپ اگر کسی مشکل میں آ گئے تو اس سے نکلنا بڑا مشکل ہو جائے گا۔



