ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم خوشخبری ملنے کا امکان جس مقصد کو پورا ہونے میں کافی دن لگ رہے تھے وہ اچانک پورا ہو گا اور آپ کے لئے ایک اچھی خبر بھی موصول ہو گی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے اپنے مالی معاملات کےلئے کچھ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ایک اچھا عمل ہے انشاءاللہ مالی لحاظ سے اب بہتری ہو سکے گی آج ایک اچھا دن رہے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی بھی کام کو اندازے کے ساتھ نہ کریں آپ کو مسئلہ ہو گا اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں اس وقت روزگار کا خانہ کھلا ہے پوری توجہ اس طرف لازمی دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو آج ایک رُکا ہوا کام ہو سکے گا اور آپ کو اُس جانب سے اچھی خبر ملے گی جو آپ کے وہم گماںمیں بھی نہ تھا آج خوشخبری لازمی موجود ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک رکاوٹ صبح ہی دور ہو جائےگی جس بھی مسئلے میں کافی دِنوں سے آئے ہوئے تھے وہ اب حل ہونے کے قریب ہے،کافی حد تک روزگار کے حوالے سے خوشخبری موجود ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر آپ کو بندش جیسی صورتحال کا سامنا ہے صرف صدقہ راشن کی صورت میں یا دو غریب بھوکوں کو کھانا کھلا دیں ان دِنوں آپ کو یا حیی ّ یا قیوم کا ورد بھی کرنا ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اچھا دن رہے گا آپ کے لئے کسی حوالے سے خوشخبری ہے روزگار کے معاملات میں بہتری آ سکتی ہے ان دِنوں کسی جانب سے کوئی بڑی رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی طرف سے پیسوں کی اُمید لگا کر بیٹھے ہیں اُن کی خواہش آج کل میں پوری ہو سکتی ہے اور جو گھریلو ماحول میں کشیدگی ہے وہ بھی انشاءاللہ ختم ہو سکتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ پریشان نہ ہوں مشکل جیسی بھی کیوں نہ ہو انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے آج صبح سے حالات میں بہتری کی خبریں آنا شروع ہوں گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور بحکم اللہ آپ کے حق میں ہو رہے ہیں آپ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اور جو پلان بنائیں گے وہ انشاءاللہ پورا ہو گا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک باہر کا شخص غیر متوقع طور پر آپ کی مدد کرے گا اور جو بھی ضرورت ہو گی پوری ہو گی اولاد کے جس مسئلے کو لے کر پریشان تھے اس کا حل بھی سامنے آ رہا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بار پھر آپ کو سنبھل کر چلنا ہو گا سازشی لوگ اپنا کام کر رہے ہیں اور آپ کسی مشکل میں آ سکتے ہیں بس صدقہ دیں اور روزانہ چاروں قل پڑھ کر اپنا حصار بنا لیا کریں۔



