Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک بڑی کوشش انشاءاللہ کامیابی دِلا سکتی ہے مگر آپ کو کچھ باتیں ابھی راز میں رکھنی ہیں اور حسد کرنے والوں سے دور رہنا ہے آج مالی طور پر بھی کچھ بہتری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وارثت کے انتظار میں اپنا حق لینے والوں کے لئے آج اچھا دن ہے بحرحال آپ کو اب اپنا حق ملنے جا رہا ہے اور برسوں سے بند کام بھی اب جلد دوبارہ چلنے کی اُمید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک اہم معاملے میں کچھ پیشرفت ہو سکتی ہے اور گھر میں کوئی بڑی تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہونگے جو لوگ برسوں سے ایک جگہ تھے اب وہ تبدیلی کی تیاری شروع کر دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک وقت میں دو جگہ سے پیسوں کی آمد ہو سکتی ہے جو لوگ کافی عرسے سے بندش جیسی صورتحال محسوس کر رہے تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے کے بالکل قریب آ گئے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اپنا ہی آج کل شدید مخالفت کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے کسی بڑے جھگڑے کا خطرہ بھی ہے غصہ قابو میں رکھیں اور جس قدر ممکن ہے آج خاموشی رکھیں،کچھ بھی ہو۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک سازشی پھر بڑی شدت سے اپنے کام پر لگا ہوا ہے جب تک آپ کوئی قدم اٹھائیں گے وہ اپنا وار چل جائے گا اس لئے اپنی حس کو تیز کریں اور چاروں طرف نظر دہرائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ان دِنوںعجیب سی پریشانی کا شکار ہیں اور اس ٹینشن سے آپکی صحت بھی خراب ہو رہی ہے مزاج بھی غصے میں رہتا ہے بہترین حل یا حیی ّ یا قیوم کا ورد زبان سے جاری رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے کسی مقصد کےلئے پیسوں کی تلاش میں تھے اُن کو آج خوشخبری مل سکتی ہے اور جن کو روزگار کے حوالے سے مشکل پیش آ رہی تھی وہ بھی دور ہو سکے گی،انشاءاللہ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج آپ کو اپنے مالی معاملات میں کچھ بہتری محسوس ہو گی جس بھی طرف سے اُمید لگائی ہوئی تھی انشاءاللہ وہ پوری ہو سکے گی اور آپ کو اپنی ضرورت پوری ہوتی نظر آئے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دِنوں نحوست والی صورتحال ہے بری طرح بدنظری میں لگتے ہیں جس کی وجہ سے کسی کام میں خاص کامیابی حاصل نہیں ہو رہی اور مخالفین بھی سرگرم عمل ہیں، صدقہ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ سوچتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ان حالات میں کامیابی کیسے مل سکتی ہے اس لئے جو فیصلہ کر لیں اُس پر پھر سختی سے قائم رہیں اور فیصلے کا وقت بھی آ گیا ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن دوسروں کے معاملات سے دور رہنے کا ہے آپ جس بھی طرح سے ممکن ہو اپنی حفاظت کو یقین بنائیں اور کوشش کریں کہ راز کی بات افشاں نہ ہو سکے تو بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں