بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے ایک چڑیاگھر میں کتوں کو سفید اور سیاہ رنگ کر کے پانڈا دکھانے والی چڑیا گھر کی انتظامیہ پر شدیدتنقید کی جارہی ہے،سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید غم وغصے کااظہارکیا ہے ۔
چینی میڈیا کے مطابق صوبہ جیانگ سو میں واقع چڑیا گھر نے چین میں لیبر ڈے کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران وزٹرزکوچڑیاگھر کی سیر کروائی گئی ۔

چینی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویبو پر شیئر کی گئی تقریب کے ٹکٹ کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ مہمانوں کو پانڈا کتےنامی جانور سے ملانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
اس تقریب کے دوران کتوں کو پینٹنگ کرکے مہمانوں کو گمراہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔
سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غم وغصے کے جواب میں چڑیا گھر کے عملے کے ایک رکن نے تصدیق کی کہ پانڈا کتے دراصل چاؤ چوز تھے۔
امریکن کینل کلب لکھتا ہے کہ چاؤ چاؤ قدیم چین کا ایک ہمہ گیر کتا ہے۔

یہ نسل اپنی مضبوط ساخت، شیر نما ایال، گہری سیٹ بادام کی آنکھیں، اور منفرد نیلی سیاہ زبان رکھتا ہے۔
چڑیا گھر کے عملے کے ایک اور رکن نے دعویٰ کیا کہ جانوروں کے پارک کو کتوں کو آن لائن پانڈوں میں رنگنے کا خیال آیا۔

ملازم نے بتایاکہ اس طرح سے ہم چڑیا گھر میں مزید تفریح فراہم کر سکیں گے اور لوگوں کی آمدورفت کو بڑھا سکیں گے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس کے نسبتاً کمپیکٹ سائز کی وجہ سے چڑیا گھر اصلی دیو قامت پانڈوں کو نہیں رکھ سکتا۔

یادرہے کہ چین میں ایسے بہت سے کیفے ہیں جہاں پر جانے والے گاہک مختلف پالتو جانوروں سے گھل مل سکتے ہیں۔
چین میں ایک کیفے ،کیفے پانڈا کے نام سے بھی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس کیفے پر بھی کافی تنقید ۔ یہ کیفے چین کے صوبے چینگڈو میں واقع ہے۔ اس جگہ پر چین کا مشہور پانڈا کا ریسرچ سنٹر بھی ہے۔
چینگڈو کے کیوٹ پیٹ گیمز نامی کیفے کی انتظامیہ نے گاہکوں کے لیے 6 پانڈا کا بندوبست بھی کیا ہوا ہے۔

کیفے میں موجود پانڈا بظاہر دیکھنے میں تو پانڈا ہی ہیں لیکن حقیقت میں یہ 6 کتے ہیں، جن پر رنگ کیا گیا ہے۔
