ماہرین فلکیات کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سات ستارے دریافت کیے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ تمام ساتوں کو فلکیاتی حلقوں میں ڈائیسن میگا اسٹرکچر جانا جاتا ہے۔
پروجیکٹ ہیفیسٹس کے تحت دریافت ہونے والے یہ ستارے سائنسدانوں کو خلا میں انتہائی ذہین مخلوق کی موجودگی کی تحقیقات میں بے مثال مدد فراہم کریں گے۔
نئے ستاروں کی دریافت انسان کی تکنیکی مہارت کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اب ماہرین کو کائنات کی تفہیم کے بارے میں نئے زاویے سے سوچنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں : حالات معمول پر آ گئے، غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے،کرغزستان حکومت
ایک رپورٹ کے مطابق جوں جوں انسان خلا میں آگے بڑھ رہا ہے، ایک انتہائی ذہین مخلوق کے وجود کے امکان کے حوالے سے تحقیق کا جوش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
نئے ستاروں کی دریافت Dyson sphere megastructures کے تصور پر مبنی ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان میگاسٹرکچرز کے ذریعے انتہائی ذہین ایلین دوسرے ستاروں سے توانائی حاصل کرتے ہیں۔
ڈائیسن کرہ کا تصور طبیعیات دان فری مین جے ڈائیسن نے 1960 میں پیش کیا تھا۔ یہ ٹیکنو اسفیئر گہری خلا میں کسی مخلوق کی تلاش اور اس کی غیر معمولی ذہانت میں غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔



