Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

دنیا کی سب سے خوبصورت ہینڈرائیٹنگ والی شخصیت کاتعلق کس ملک سے ہے

کھٹمنڈو(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں لوگوں کے ہینڈ رائٹنگ کے مختلف انداز ہوتے ہیں۔ ایک اچھی اور خوبصورت رائیٹنگ تحریر میں موجود خامیوں کو اپنے اندر سمو سکتی ہے لیکن ایک بری ہینڈ رائیٹنگ تحریر کی خوبصورتی کو نظرانداز کیے جانے کا باعث بن سکتی ہے۔

اساتذہ اور والدین طلبا کو اپنی لکھائی میں خوبصورتی لانے پر زور دیتے ہیں کیونکہ ایک اچھی لکھائی پڑھنے والے پر ایک خوشگوار اور دیرپا اثر چھوڑتی ہے۔

دنیا بھر میں ایسے کروڑوں انسان ہوں گے جن کی ہینڈ رائیٹنگ بہت خوبصورت ہوگی لیکن ان کروڑوں لوگوں میں کوئی ایک ہے جس کی رائیٹنگ کو دنیا کی سب سے غیرمعمولی اور خوبصورت ترین رائیٹنگ قرار دیا گیا ہے۔

 

یہ اعزاز نیپال سے تعلق رکھنے والی طالبہ پراکریتا مالا کو صرف 16 سال کی عمر میں حاصل ہوا ہے۔ جب وہ 14 برس کی عمر میں آٹھویں جماعت کی طالبہ تھیں تو اس وقت ان کی ایک اسائنمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پراکریتا نے اپنی اس اسائنمنٹ کا کام ایک کاغذ پر ہاتھ سے تحریر کیا۔ ان کی ہینڈ رائیٹنگ اس قدر خوبصورت تھی کہ اس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی اور لوگ ان کی ہینڈ رائیٹنگ پر تعریفوں کے ٹوکرے برسانے لگے۔

پراکریتا نے متحدہ عرب امارات کے 51ویں اسپرٹ آف دی یونین کے موقع پر یو اے ای کی قیادت اور شہریوں کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے ایک خط بھی لکھا اور یو اے ای کے کھٹمنڈو میں قائم سفارت خانے کو ایک تقریب کے دوران پیش بھی کیا۔

2022ء میں یو اے ای کے 51ویں اسپرٹ آف دی یونین کے موقع پر نیپال میں یو اے ای کے سفارتخانے نے پراتریکا مالا کے بارے میں ایک ٹویٹ کی جس میں ان کی رائیٹنگ کو دنیا کی بہترین ہینڈ رائیٹنگ قرار دیا گیا اور یو اے ای کی جانب سے انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں