Search
Close this search box.
جمعه ,24 جولائی ,2026ء

شوہر بیوی کو کاٹنے والے سانپ کو بھی اسپتال لے آیا

پٹنہ(نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست بہار میں خاتون کو گھر میں سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد اس کا شوہر بیوی کے ساتھ ساتھ سانپ کو بھی اسپتال لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون گھر کی صفائی کر رہی تھی کہ اسے سانپ نے کاٹ لیا، بیوی کی چیخ سن کر شوہر کمرے میں پہنچا تو اس نے سانپ کو پکڑ کر ایک بالٹی میں ڈال دیا۔

سانپ کو پکڑنے کے دوران خاتون بے ہوش ہوچکی تھی جس کے بعد شوہر موٹرسائیکل پر بیوی کے ساتھ بالٹی میں موجود سانپ کو بھی اسپتال لے آیا، اس موقع پر ڈاکٹرز شوہر کا انوکھا رویہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

نشا نامی خاتون کے شوہر راہول نے ضلع بھاگلپور کے اسپتال پہنچ کر بتایا کہ سانپ نے میری بیوی کو کاٹ لیا ہے، براۂ مہربانی اسے بچائیں۔

خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ سانپ کو اسپتال میں ہی رکھ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں