نئی دہلی (نیوزڈیسک)کرکٹ میچوں میں چوکے چھکے لگتے ہیں اور بلے باز گیند کو باؤنڈری پار پہنچاتے ہیں جہاں سے تماشائی گیند واپس کھلاڑیوں کو دے دیتے ہیں لیکن ایک میچ میں ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔
یہ منفرد واقعہ پڑوسی ملک بھارت میں پیش آیا جہاں ڈنڈیگل کے این پی آر کالج گراؤنڈ میں چیپاک سپر گلیز اور سیکیم مدورائی پینتھرز کے درمیان تمل ناڈو پریمیئر لیگ 2024 کے میچ میں کے دوران پیش آیا۔
مدورائی پینتھرز کے بولر نے گیند کرائی جس کو چیپاک سپر گلیز کے بلے باز نے باؤنڈری سے باہر اچھال دیا اور اسے وہاں موجود ایک مقامی تماشائی نے تھام لیا۔
تاہم بلے باز سمیت تمام کھلاڑیوں اور وہاں موجود شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب باؤنڈری کے باہر گیند پکڑ نے کے بعد اس شخص نے حقارت آمیز نظروں سے کھلاڑیوں کی جانب دیکھا اور گیند کو واپس دینے سے انکار کرتے ہوئے گیند کو لے کر چلتا بنا۔