نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک بندر نے موٹر سائیکل کے ڈگی سے 80 ہزار روپے چرا لیے اور پھر درخت پر چڑھ کر کرنسی نوٹوں کو پھاڑ کر چاروں طرف اچھال دیا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگوں نے نوٹ لوٹنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق، ڈونڈاپور گاؤں کے رہائشی انوج کمار اپنے والد روہتاش چندر کے ساتھ زمین کی رجسٹری کے لیے تحصیل پہنچے تھے۔ رقم کو انہوں نے اپنی موٹر سائیکل کی ڈگی میں رکھا ہوا تھا۔ جیسے ہی روہتاش اپنے وکیل کے ساتھ کاغذات تیار کر رہے تھے، اچانک ایک بندر نے ڈگی کھول کر پیسوں کا بیگ نکالا اور قریبی درخت پر جا بیٹھا۔
کچھ ہی دیر بعد بندر نے نوٹ پھاڑنے اور اچھالنے شروع کر دیے جس سے پورے احاطے میں روپوں کی ’بارش‘ ہوگئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے نوٹ سمیٹنے کی کوشش کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر درخت سے نوٹ اچھال رہا ہے اور لوگ نیچے دوڑ لگا کر انہیں اکٹھا کر رہے ہیں۔
उत्तर प्रदेश के औरैया में बंदर ने बाइक की डिक्की से 80 हजार रुपये उड़ाए, पेड़ पर चढ़कर नोटों की बारिश की
◆ लोगों ने मदद के बजाय नोट लूटे, शख्स को 28 हजार का नुकसान
◆ वीडियो वायरल, यूपी में बंदरों का आतंक बढ़ा#Monkey | Monkey Theft | #Auraiya pic.twitter.com/erklkpmXK5
— News24 (@news24tvchannel) August 27, 2025
افراتفری ختم ہونے تک روہتاش چندر صرف 52 ہزار روپے ہی واپس حاصل کر سکے، باقی 28 ہزار روپے یا تو لوگوں نے اٹھا لیے یا بندروں نے پھاڑ دیے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بندروں کی شرارتیں اس علاقے میں عام ہیں۔ ایک شخص نے شکوہ کیا:
’ہم تحصیل کے احاطے میں کھانا بھی نہیں کھا سکتے، معمولی سی غفلت پر بندر فوراً حملہ کر دیتے ہیں یا چیزیں چھین لیتے ہیں۔‘
مزیدپڑھیں:پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھ سکتی ہیں
