اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر عبدالمالک کی شادی کے دعوت نامے نے تہلکہ مچا دیا۔ خبر ہے کہ عبدالمالک نے عاشقہ اور کیارہ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور شادی کی تقریب بہت جلد منعقد کی جائے گی۔
دعوت نامہ منظرِ عام پر آتے ہی صارفین اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کئی مداحوں نے اس شادی کو ’’سال کی سب سے بڑی شادی‘‘ قرار دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس تقریب کی بات ہو رہی ہے۔
اگرچہ عبدالمالک کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن دعوت نامے کے وائرل ہونے نے شادی کی خبروں کو تقویت دے دی ہے۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں بارشوں نے قیامت ڈھا دی، گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں
