Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

پی ٹی آئی احتجاج، مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق حمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کچھ دیربعد پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی۔پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے۔

عبدالحمید شاہ سروس مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہونیوالے تھے انہوں نے3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔
کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز میں واپسی

یہ بھی پڑھیں