Search
Close this search box.
بدھ ,22 جولائی ,2026ء

اہم فیصلوں پر اگنور کیا جارہا ہے،پیپلزپارٹی نے ہاتھ اٹھایا تو حکومت نہیں‌رہے گی، شازیہ مری کی شہبازسرکار کو دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) شہبازشریف حکومت اور اس کے اتحادی پارٹی پیپلزپارٹی کا حکومت سے علیحدگی کی دھمکی، مرکزی رہنماپیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شسہبازشریف حکومت اہم فیصلوں میں ہمیں اعتماد میں نہیں لے رہی ہے، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کر دے گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔

ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نکا کا کہنا تھا کہ میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پر حکومتِ سندھ اور پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا گیا، بار بار یہ بات دہرا رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے، جس دن یہ حمایت ختم کر دیں گے وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت کو اس بات کا ادراک نہیں ، کافی وقت سے یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں قومی مفاداتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، 11 ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، وزیراعظم آئینی طور پر تین ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔وفاقی حکومت کی روش سمجھ سے بالاتر ہے اس طرز سے خلیج اور بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو آئینی وقانونی طرزعمل پر چلایا جائے تو وہ سب کیلئے بہتر ہوگا، میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی سفارشات، بحری امور اور کے پی ٹی تجاویز سے قبل اتحادیوں اور صوبوں کی رائے لی جائے۔

بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے پر مکمل قبضہ کرلیا، دو نئی کاؤنٹیوں کے قیام کا اعلان

یہ بھی پڑھیں