Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

یمن،ساحل کےقریب کشتی ڈوب گئی،54 تارکین وطن جاں بحق، درجنوں‌افرادلاپتہ

یمن(اوصاف نیوز)یمن کے ساحلی علاقے کے قریب افریقی پناہ گزینوں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں کو زندہ بچالیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ہلاک 27تارکین وطن کی لاشیں سمندر سےنکال لی گئیں ،کشتی حادثے میں درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔

حادثے کےوقت کشتی پرکم ازکم 150 کےقریب افراد سوار تھے،ہلاک افراد کا تعلق کن ممالک سے تھا تاحال شناخت سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے حالیہ چند مہینوں میں ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جس کے نیتجے میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، کئی افراد کا تعلق پاکستان سے بھی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش کا امکان،موسمیات کا الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں