Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ٹرمپ کے سامنے بھارت کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان سے محبت چین سے دور کرنے کیلئے ہے،شمشاد احمد

اسلام آباد(اوصاف نیوز) سابق سیکرٹری خارجہ شمشا احمد نے اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں سمی ابراہیم سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہم سے کیا چاہتا ہے ؟ ٹرمپ کیا چاہتا ہے ؟ میں اسکا بہت مختصر جواب دونگا ۔

ٹرمپ تو نہیں میں امریکہ کا کہوں گا کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنی لڑائیاںپاکستان کے ذریعے لڑی ہیں وہ چاہے کولڈ وار کازمانہ ہو یا ساٹھ کی دہائی جب ہم امریکہ کے جہاز اڑا کے اپنے ہوائی اڈوں روس کی جاسوسی کرتے تھے اور جس طریقے سے ہم نے پھروہ سارا کرکے پھر اسکے بعد 70 کی دہائی کے بعد اور 80 کی دہائی میں ہم پھر ایک بہت بڑی جنگ لڑی امریکہ کے لئےاس وقت ضیاء الحق آگیا تھا اور وہ تھی سوویت یونین کیخلاف افغانستان میں اور اتنی ہم نے جوانمردی کے ساتھ وہ جنگ لڑی ۔

کسی حد تک اپنے وجود کی خاطر اور میں ہمیشہ ضیاء الحق کوکریڈٹ دیتا ہوںکہ اس نے وہ جنگ لڑ کر امریکہ کی جنگ تو تھی لیکن اس نے وہ جنگ لڑنے کے بعد سوویت یونین کا گرم پانیوں تک پہنچنے کا خواب چکنا چور کردیا تھا سوویت یونین افغانستان آگیا تھا وہ امریکہ اس کو لے کر آیا تھا افغانستان میں ایک خلاء میں ایک خلا پیدا کیا تھا۔

سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ جب سے امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کیساتھ دوستی اور بھارت کو دشمن بنایا ہے وہ بلا مقصد نہیں ہے ۔ٹرمپ جواری ہے اورسنوکر کا کھلاڑی ہے اور یہ کوئی ایسا کام نہیں کرتا جس سے اس کو شکست ہو ۔وہ اپنا منافع دیکھتا ہے نہ اس کو سفارتکاری آتی ہے نہ یہ سیاستدان ہے نہ اس کیلئے کوئی قانون ہے نہ کوئی آئین اس کے سامنے کارگرثابت ہوسکتا ہے ۔

پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کو معلوم ہوچکا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اس کی سپرپاور کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ اس کیلئے پاکستان اہمیت رکھتا ہے نہ بھارت ، آج صرف چین کی بڑھتی ہوئی معیشت اس کیلئے چیلنج بن چکی ہے ۔۔ اور امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان چین سے دور رہے ورنہ اس کی سپرپاور خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے ۔

سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں روس کیخلاف پاکستان نے جنگ لڑی تو امریکہ کے تمام اہداف پورے ہوگئے تھے ۔اس کے بعد سویت یونین ٹوٹ گئی ، کئی ریاستیں آزاد ہوگئیں، دیوار برلن ٹوٹ گئی ۔پیس یورپ آزاد ہوگیا۔

امریکی صدرنکسن کا خواب پورا ہوگیا ۔ امریکی صدر نکسن کی اکثر میں تقریریں سنا کرتا تھا وہ ایک امریکی فلاسفر کا بڑا فین تھا ، چونکہ کولڈ وار کے دوران امریکہ نے چین کو نکرے لگارکھا تھا اور روس عالمی طاقت تھا مگر جب نکسن نے اقتدار سنبھالا تو چین کو اپنا دوست بنایا اور روس کو تباہ کرنے کیلئے اس نے کام شروع کردیا۔اور جنرل یحییٰ خان سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گیا ۔

سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں دنیا کا امن تہس نہس کردیا تھا ۔ اس نے پہلے ایران کا بیڑا غرق کیا ۔اس نے یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دیا ۔

اب اس نے ابراہام اکارڈ کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کیا جس کے مطابق مسلم ممالک ، یورپی ممالک ، عرب راستوں سے اسرائیل کو تسلیم کروانے کی تیاری کروا رہا ہے ۔ٹرمپ نے دوسری ٹرم میں اپنا وہی ایجنڈا شروع کیا ہوا ہے ۔ٹرمپ نے اسرائیل کو بڑی گنجائش دی ہے اور ایران کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی تاہم ایران نے اسرائیل کو ہی ٹھکانے لگادیا ۔ پچاس فیصد ٹیرف نے بھارت کا بھٹہ بٹھاد یا۔ سرمایہ کار بھی پریشان ہیں ۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان ، 3 لاکھ 63 ہزار740 ریکارڈ

یہ بھی پڑھیں