Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پاکستان کی امریکہ کو پسنی کے مقام پر نئی بندرگاہ بنانے اور چلانے کی پیشکش، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکی حکام کو بحیرہ عرب میں پسنی کے مقام پر ایک بندر گاہ بنانے اور چلانے کی پیشکش کی گئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل کے ایک ایڈوائزر یہ پیشکش لے کر امریکی حکام کے پاس گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس بندرگاہ کو معدنیات تک رسائی دینے کے لیئے پسنی کے مقام پر بنانے کے لیئے کہا گیا ہے۔ جو کہ افغانستان اور ایران سے متصل سرحدی ٹاؤن ہے۔ امریکی حکام اور سرمایہ کاروں کو کی گئی اس پیشکش کے تحت بندرگاہ کو عسکری استعمال میں نہیں لایا جا سکے گا تاہم ایک ریل نیٹ ورک بنانے کی بات کی گئی ہے جو معاشی سرگرمیوں کے لیئے مختص ہو۔
رپورٹ کے مطابق اس پیشکش کے حوالے سے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات سے قبل چہ میگوئیاں ہوئیں تھیں تاہم سامنے آئی یہ پیشرفت ملاقات کے بعد ہوئی ہے جس میں امریکی سرمایہ کاروں کو اس منصوبے میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دی گئی ہے۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کا کہنا ہے کہ اس نے اس خبر پر امریکی و پاکستانی حکام سے موقف لینے کی کوشش کی ہے تاہم فوری طور پر دونوں جانب سے اس خبر پر ردعمل نہیں دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:پہلی بیوی کی بیوفائی کا غم بھلانے کیلئے شوہر ہیلی کاپٹر پرپڑوسن بیاہ لایا، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں