اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات کے باعث تعلیمی اداروں کے کھلنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال تاحال برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور مرکزی شاہراہوں کی بندش کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ کیا تعلیمی ادارے پیر، 13 اکتوبر کو کھلیں گے یا بند رہیں گے۔
ایک روز قبل حکام نے ٹی ایل پی کے اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادارے قبل از وقت بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی ہفتہ کے روز متاثرہ علاقوں میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
حکومت اتوار کی رات تک حالات کا جائزہ لے گی، اگر سیکیورٹی خدشات برقرار رہے تو پیر (13 اکتوبر) کو بھی اسکول بند رہنے کا امکان ہے، تاہم، حتمی فیصلہ صورتحال کے جائزے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا




