Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

دبئی(نیوز ڈیسک)یو اے ای نے اپنے رہائشیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، وہ رہائشی جن کے پاس کسی ملک کا منظور شدہ ڈرائیونگ لائسنس ہے وہ بغیر کسی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے براہِیو اے ای کا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق یہ سہولت دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی جانب سے فراہم کی گئی ہے،اہلیت کے لیے ضروری شرائط یہ ہیں کہ کم از کم عمر 18 سال ہو، درست اماراتی شناختی کارڈ موجود ہو،اصل غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس درست اور غیر معیاد ہو۔

اگر آپ کے پاس دبئی کا رہائشی ویزا ہے، تو لائسنس تبدیلی کے لئے درست Emirates ID، الیکٹرانک آئی ٹیسٹ کا نتیجہ، متعلقہ ملک کا اصل ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے۔

فیس کی تفصیل:
فائل کھولنے کی فیس: 200 درہم، لائسنس جاری کرنے کی فیس: 600 درہم، ڈرائیور ہینڈ بک: 50 درہم، آنکھوں کے ٹیسٹ کی فیس: 140 تا 180 درہم، نالج اور انوویشن فیس: 20 درہم مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزار روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں، یا پھر ذاتی طور پر درج ذیل کَسٹمر ہیپی نیس سینٹرز میں جا کر بھی جمع کرواسکتے ہیں۔اس کے علاوہ، RTA سے منظور شدہ ڈرائیونگ اداروں کے ذریعے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

لائسنس کی مدتِ کار:
ایک سال اُن افراد کے لیے جن کی عمر 21 سال سے کم ہے، دو سال اُن افراد کے لیے جن کی عمر 21 سال یا اس سے زیادہ ہے۔


وہ ممالک جن لائسنس قابلِ تبادلہ ہیں ان میں 20 ممالک شامل ہیں، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین، ترکی، امریکا، جاپان، جنوبی افریقہ اور دیگر شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:برطانوی حکومت نے نیا پاسپورٹ متعارف کرا دیا

یہ بھی پڑھیں