عمان(نیوز ڈیسک)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آمد پر عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے عباس عراقچی کا استقبال کیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران ایران اور عمان کے دو طرفہ تعلقات، آبنائے ہرمز کی صورتِ حال اور علاقائی پیش رفت پر بات چیت کی جائےگی۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران عوامی طور پر بحری جہازوں پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کی تمام گزرگاہیں بلا رکاوٹ کھولنے کا اعلان کرے۔
مزید پڑھیں۔مریم نواز کے 2 منصوبے عالمی اعزازت کے حقدار قرار



