جنیوا(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے پنجاب سیف اتھارٹی کے دو منصوبوں نے اقوام متحدہ کے عالمی فورم میں بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کر لیے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے عالمی فورم ڈبلیو ایس آئی ایس کے دوران ” میرا پیارا ورچوئل سینٹر” کو ای گورننس کیٹیگری کا عالمی چیمپئن قرار دیا گیا جبکہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بھی بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا ہے۔
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں پنجاب کے آئی ٹی اور عوامی خدمت سے متعلق منصوبوں کو خصوصی پذیرائی ملی نیز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں عالمی اعزازت وصول کیے۔
سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق “میرا ورچوئل سینٹر” اب تک ایک لاکھ 58 ہزار ہزار سے زائد کیسز پر کاروائی کر چکا ہے جبکہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 80 ہزار سے زیادہ گمشدہ بچوں اور افراد کو بحفاظت ان کے اہل خانہ سے ملایا جا چکا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں کی عالمی سطح پر کامیابی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو مؤثر اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا اعتراف ہے جبکہ یہ اعزاز پنجاب پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عالمی اعتماد کا مظہر بھی ہے۔
مزید پڑھیں۔منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام



