Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

آئی ایم ایف پاکستان کو مزید 3 ارب ، 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) اگلے 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب ، 60 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔

دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، جن میں سے پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑڈالرجاری کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگلے 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈال رفراہم کیے جائیں گے،ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں ہو گا، آئی ایم ایف مشن چوتھے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے،بجٹ خسارہ کم کرنے، ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے۔

اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی،سرکاری اداروں کی نجکاری، قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات بھی پروگرام کی اہم شرائط میں شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ستمبر 2027 تک ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر جاری کئے جائیں گے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1.4 ارب ڈالر ملیں گے۔

مزید پڑھیں۔عباس عراقچی مسقط پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں