Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا ردعمل بھی آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انتخابات کا عمل مکمل، سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام دستیاب ایم پی اے نے ووٹ دیا۔ مجھے امید ہے کہ حلف اٹھانے کا اگلا مرحلہ ہوگا اور منتقلی آسانی سے مکمل ہوگی۔

انہوں نے ٹوئٹ کے اختتام پر لکھا کہ میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں سہیل آفریدی کو ان کے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
مزیدپڑھیں:آسٹریلوی کرکٹر کی ٹرپل سنچری،چھکے مارنے سے گیندیں گم،2000 ڈالر نقصان

یہ بھی پڑھیں