سڈنی(سپورٹس ڈیسک) (ویب ڈیسک) آسٹریلوی نوجوان کرکٹر ہرجس سنگھ نے ون ڈے میچ میں ٹرپل سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی ۔ بھارتی نژاد ہرجس سنگھ نے ٹرپل سنچری کے دوران 35 چھکے لگائے۔ کئی گیندیں جو باونڈری کے باہر چھکوں کے لیے گئی تھیں، وہ دوبارہ واپس نہیں آئیں۔انتظامیہ کو گیندیں گم ہونے کی وجہ تقریباً 2000 ڈالر کا نقصان ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرجس سنگھ آسٹریلیوی کرکٹر نے ون ڈے میچ میں ٹرپل سنچری بنا کر 120 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہرجس سنگھ پچھلے سال انڈر-19 ورلڈ کپ فائنل میں انڈیا انڈر-19 کے خلاف 55 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر آسٹریلیا انڈر-19 ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ انکی اس اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے 14 سال بعد پہلی بار انڈر-19 ٹائٹل جیتا تھا۔ہرجس سنگھ کے ساتھی کھلاڑی سیم کونسٹاس نے آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا اور پچھلے سال بارڈر-گواسکر ٹرافی میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اولیور پیک، ہیری ڈکسن اور کیلم وڈلر جیسے کھلاڑی آسٹریلیا اے ٹیم میں جگہ بنا چکے ہیں۔ اس دوران، ہرجس کو اپنی پہچان بنانے کے لیے سخت محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ہرجس سنگھ نے ایک بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘میرے ساتھ کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑی آسٹریلیا اے کے لیے کھیل رہے ہیں یا آسٹریلیائی ٹیم میں ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہر کسی کا اپنا سفر، اپنا راستہ، اپنا وقت ہوتا ہے۔’ 20 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ یہ سب کا محنت کا نتیجہ ہے۔ ہر کسی کا وقت الگ ہوتا ہے۔ آپ 25 سال کی عمر میں بھی پروفیشنل بن سکتے ہیں، یا 27 سال میں، یا پھر 16 سال کی عمر میں بھی۔ جیسے کہ سچن ٹندولکر۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے ہرجس سنگھ نے آسٹریلیا کے گھریلو ون ڈے کرکٹ گریڈ ٹورنامنٹ نیو ساوتھ ویلز پریمیئر چیمپئن شپ میں 141 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 314 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے 35 چھکے نکلے تھے۔ ہرجس کی ٹریپل سنچری کی بدولت ان کے کلب ویسٹرن سبرس نے ایشفیلڈ کے پریٹن پارک میں سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف 5 وکٹ پر 483 رنز بنائے۔ ویسٹرن سبربز نے یہ میچ 186 رنز سے جیتا۔ 11ویں اوور میں نمبر 3 پر بلے بازی کے لیے آئے 20 سالہ ہرجس نے 35ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی۔ اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے انہیں صرف 74 گیندیں کھیلنی پڑیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی رفتار بڑھائی اور اگلی 67 گیندوں پر 214 رنز بنا ڈالے۔یہ اننگز نیو ساوتھ ویلز پریمیئر فرسٹ گریڈ کے تاریخ میں تیسری سب سے بڑی انفرادی اننگز بن گئی اور ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا 124 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے پہلے 1903 میں وکٹر ٹرمپ نے 335 اور 2007 میں فل جیکس نے 321 رنز کی اننگز کھیلی تھی، لیکن ہرجس نے ان میں سب سے تیز ٹریپل سنچری بنائی۔ ان کے نام اب ایک نیا عالمی ریکارڈ درج ہو چکا ہے۔بعد میں ہرجس سنگھ کو بتایا گیا کہ ان کے ان چھکوں کی وجہ سے تقریباً 2000 ڈالر کی کرکٹ گیندیں گم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘سچ کہوں تو مجھے معلوم نہیں کہ میں نے یہ رنز اور چھکے کیسے لگائے۔ سنچری کے بعد میرا ارادہ تھا کہ ہر گیند پر چھکا ماروں۔’ ہرجس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیائی پریمیئر فرسٹ گریڈ کرکٹ بہت مقابلہ جاتی ہے اور یہی پلیٹ فارم ہے جہاں کھلاڑی شیفیلڈ شیلڈ ٹیموں کے لیے کنٹریکٹ حاصل کرتے ہیں اور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائزز کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ آسٹریلیوی نوجوان کرکٹر ہرجس سنگھ ایک کھلاڑی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد پنجاب میں اسٹیٹ لیول باکسنگ چیمپئن تھے جبکہ انکی والدہ لانگ جمپ کی کھلاڑی تھیں۔ وہ 2000 میں چنڈی گڑھ چھوڑ کر آسٹریلیا چلے گئے تھے۔ چنڈی گڑھ میں پیدا ہوئے ہرجس نے اپنے والدین، انندر جیت سنگھ اور اویندر کور، کو اپنے کرکٹ کے خواب پورے کرنے کے لیے محنت کرتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے والدین دونوں ڈرائیور ہیں
مزیدپڑھیں:کرکٹ میچ کے دوران بولر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد پِچ پر ہی انتقال کر گیا



