Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایم 6 موٹروے منصوبے پربڑی پیشرفت، تفصیلات جانیے

اسلام آباد (اوصاف نیوز)چیئرمین قائمہ کمیٹی مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی تازہ ترین پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام نے بتایا کہ منصوبے کو پانچ سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے.

جن میں سے سیکشن 4 اور 5 کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک نے 475 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔منصوبے کی مالیاتی صورتحالاین ایچ اے حکام نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کا بورڈ اجلاس 29 ستمبر 2025 کو منعقد ہوا، جس میں یہ منظوری دی گئی۔

منصوبے کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ اوپیک فنڈ اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ مالی معاونت پر بات چیت جاری ہے۔سیکشن 3 کے لیے فنانسنگ کی منظوری دسمبر 2025 میں متوقع ہے۔

حکام نے بتایا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ٹھیکوں کے بعد کیا جائے گا، اور منصوبے کے ہر سیکشن کی تکمیل کا دورانیہ 30 ماہ رکھا گیا ہے۔ مکمل ایم 6 موٹروے کی تعمیر کی ڈیڈلائن 2028 مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت کا اے بی این نیوز اور اوصاف نیوز کی خبر پر ایکشن

یہ بھی پڑھیں