Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ہنگو،دھماکہ ، ایس پی سمیت 2پولیس اہلکار شہید

ہنگو (اوصاف نیوز)دھماکہ ایس پی سمیت 2پولیس اہلکار شہید تفصیلات کے مطابق دھماکہ چیکف پوسٹ کے قریب ہوا ، چیک پوسٹ کے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے ہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑایا تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد جب ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر جا رہے تھے تو درابن کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی ایس پی خانزیب مہمند کے مطابق دھماکے میں ایس پی اسد زبیر اور دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : ہنگو،دھماکہ ، ایس پی سمیت 2پولیس اہلکار شہید

یہ بھی پڑھیں