لاہور(اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی 9 مئی مقدمات کے مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 5 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کے واقعات شامل ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات پر سماعت کی جبکہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر متعدد پی ٹی آئی رہنما اور کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں : خیبر پختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ؟نام سامنے آ گئے

