لاہور( اوصاف نیوز)این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق این ڈی ایم نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کے باعث بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
پنجاب میں 8 نومبر تک خشک موسم کے ساتھ دھند، اسموگ رہنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں 8 نومبر تک موسم خشک، 6 نومبر کو بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
سندھ میں 8 نومنبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر خشک موسم اور سرد رہنے کی توقع ہے۔
3 اور 4 نومبر کو چترال، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں ہلکی بارش، برفباری متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 6 نومبر تک مطلع ابر آلود اور سرد موسم کا امکان ہے۔
استور، اسکردو، ہنزہ، باغ، نیلم ویلی، مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش، برفباری متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:سولر صارفین کے لیے اہم خبر آگئی



