Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ وکلاء کو ایک اور انتخابی ناکامی کا سامنا، صوبائی بار کونسل انتخابات میں اے این پی کے حمایت یافتہ ملگاری وکیلان گروپ نے 13 نشستیں جیت لیں جبکہ پی ٹی آئی کو صرف 5 نشستوں پر کامیابی ملی۔

یہ شکست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بعد دوسری بڑی ناکامی ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے اسے ’’بڑی بدقسمتی‘‘ قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ اندرونی اختلافات اور کمزور گورننس اس زوال کی بڑی وجوہات ہیں۔

مسلسل شکستوں سے ظاہر ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی وکلاء برادری پر گرفت کمزور پڑ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: تربیلا ڈیم اربوں ڈالر کا سونا! حیران کن انکشاف

یہ بھی پڑھیں