Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

DGISPRکےدبنگ بیان سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

راولپنڈی(اوصاف نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت سمندر میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے لیکن دشمن جان لے جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، تاہم بھارت جان لے کہ اس بار پاکستان کا جواب پہلے سے زیادہ شدید اور مؤثر ہوگا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت زمین، سمندر اور فضا میں جو بھی کرنا چاہتا ہے، کر کے دیکھ لے، پاکستان اپنی سرحدوں اور عوام کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں مکمل خودمختار ہے اور کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرتا، فوج سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہتی، لہٰذا اسے سیاست سے دور رکھا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ گورنر راج سے متعلق فیصلہ حکومت کے اختیار میں ہے، فوج کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کو اپنی سرزمین سے افغانستان پر حملوں کی اجازت نہیں دی، ایسی خبریں دراصل افغانستان کا پروپیگنڈا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا ردعمل بروقت اور مؤثر تھا، اور اس کے وہی نتائج حاصل ہوئے جو ہم چاہتے تھے، دوحہ اور استنبول میں ہونے والے مذاکرات کا ایجنڈا صرف ایک نکتہ تھا، سرحد پار دہشت گردی کا خاتمہ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت کو اپنے عوام اور سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں۔
مزید پڑھیں :مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیت کون؟

یہ بھی پڑھیں