Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نانبائیوں کا تندور بند کرنے کا اعلان

راولپنڈی(اوصاف نیوز)نانبائی ایسوسی ایشن نے 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نانبائیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے، تندور سیل کیے جارہے ہیں اور لوگوں کا روزگار بند کیا جارہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ انتظامیہ معیاری آٹا فراہم کرے تو روٹی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، 2 ماہ میں آٹے کی قیمت دگنا ہوگئی ہے مگر حکومت نانبائیوں کو کوئی سبسڈی نہیں دے رہی۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سوئی گیس دستیاب نہیں، ایل پی جی گیس سلنڈرزچلارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی ،حکومت کو بڑا فائدہ

یہ بھی پڑھیں