Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

معروف کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرادیں،جانیے قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد (اوصاف نیوز) گاڑیاں بنانے والی کمپنی گوگو موٹرز نے پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑیاں ’ Aion V5‘ اور Aion V6 لانچ کر دیں، متعارف کروائی گئیں ان گاڑیوں کی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق ’ Aion V5 کی قیمت 11,990,000 روپے مقرر کی گئی ہے، Aion V6 کی قیمت 12,990,000 روپے رکھی گئی ہے، دونوں گاڑیاں 1,990,000 روپے میں بک کروائی جا سکتی ہیں۔

فی الحال پاکستانی مارکیٹ کے لیے تفصیلی اسپیسفکیشنز جاری نہیں کی گئیں، تاہم کمپنی جلد مقامی فیچرز اور خصوصیات کا اعلان کرے گی، بین الاقوامی خصوصیات سامنے آئی ہیں۔

ان میں One-Touch Bed Mode کے ذریعے فرنٹ سیٹیں آرام دہ بیڈ میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔

Smart Cabin میں Qualcomm SA8155P ہائی پرفارمنس چِپ استعمال کی گئی ہے، گاڑی میں انٹرایکٹو سسٹم موجود ہے، جو کنٹرول، میوزک اور نیویگیشن کو مزید آسان بناتا ہے۔

چار زون وائس انٹرایکشن، آن لائن میوزک اور نیویگیشن جیسی سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ Aion V سیریز ایک چارج پر 650 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں انٹیگریٹڈ ہیٹ پمپ اور آل ان ون الیکٹرک ڈرائیو سسٹم شامل ہیں۔

سکیورٹی کے حوالے سے گاڑیاں CNCAP اور ENCAP فائیو اسٹار سیفٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترتی ہیں۔ ان میں سات ایئر بیگز اور جدید Magazine Battery 2.0 ٹیکنالوجی موجود ہے۔

گوگو موٹرز کے مطابق، نئی Aion EV سیریز پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے لیے ایک نیا باب ثابت ہوگی، جو طویل رینج، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور جدید ڈیزائن کی بدولت صارفین کو نیا تجربہ فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: پاکستانی ٹیم کا اعلان، کئی بڑے نام شامل

یہ بھی پڑھیں