پشاور( اوصاف نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے بانی پی ٹی آئی کے ’’عشق ‘‘ کے جواب میں عشق کی مزید 2اقسام گنوا دیں ۔
ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ’’ عشقِ قوم‘‘ والے ہوتے ہیں، ان کو اپنی زمین اور قوم سے عشق ہوتا ہے، کچھ ہوتے ہیں’’ عشقِ ریاست ‘‘والے جن کو ریاست اور ریاستی اداروں سے عشق ہوتا ہے۔ اب ایک نئی نسل آ گئی ہے، ان کو بانیٔ پی ٹی آئی سے عشق ہے، ان کو نہ قوم کی پرواہ ہے، نہ ملک کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تحریک انصاف کے بانی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔ صوبے میں دہشت گردی، عدم تحفظ اور طالبانائزیشن ہے، حکومت نظر نہیں آ رہی۔
اے این پی ایم کے صدر ولی خان نے خیبرپختونخواہ کی گورننس پر دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ گزشتہ 12 سالوں سے سمجھوتہ کی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ صوبے میں دہشت گردی، عدم تحفظ اور طالبانائزیشن ہے لیکن صوبائی وزیر اعلیٰ کو پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کے علاوہ کسی اور چیز کی فکر نہیں۔ صوبے میں حکومت نظر نہیں آ رہی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب: ہنرمند وں کے لیے ورک پرمٹ کا نیانظام متعارف