Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ایئرپورٹس کی نجکاری سےمتعلق بڑی خبر!

اسلام آباد( اوصاف نیوز)‌نجکاری کمیشن بورڈ نے موجودہ نجکاری پروگرام میں 3 ایئرپورٹس کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایچ بی ایف سی ایل، پی آئی اے اور 3 انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو موجودہ نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کے حوالے سے کمیشن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس کا انتظام طویل المدتی رعایتی بنیادوں پر نجی شعبے کو دیا جائے گا۔

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ شرائط کو حتمی شکل دے کر کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی بولی جمع کرادی ہے اور بولی ریفرنس پرائس کی منظوری اور کابینہ کی توثیق کے بعد کھولی جائے گی۔

HBFCL کنسورشیم میں AKD گروپ ہولڈنگز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ شمولیت کنسورشیم کی درخواست اور اہلیت کے بیان میں بیان کردہ شرائط کے مطابق کی گئی تھی۔

HBFCL PIA کی نجکاری کے عمل میں حصہ لینے والے چار اہل کنسورشیموں میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں‌:”بارشیں نہ ہوئیں تو خشک سالی کے باعث تہران کو خالی کرنا پڑے گا: ایرانی صدر

یہ بھی پڑھیں