Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

بارشیں نہ ہوئیں تو خشک سالی کے باعث تہران کو خالی کرنا پڑے گا: ایرانی صدر

تہران( اوصاف نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں جلد بارشیں نہ ہوئیں تو دارالحکومت تہران کو پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے نتیجے میں شہر کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے۔

جمعرات کو مغربی ایرانی شہر سنندج کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پیشکشیان نے کہا کہ حکومت بیک وقت اقتصادی، ماحولیاتی اور سماجی بحرانوں سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایرانی صدر نے خشک سالی کی وجہ سے پیدا ہونے والے پانی کے بحران کو ملک کے سنگین ترین قدرتی چیلنجوں میں سے ایک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر بارشیں نہ ہوئیں تو تہران میں اگلے ماہ پانی کی سپلائی کو محدود کرنا پڑے گا، اگر خشک سالی جاری رہی تو ہم پانی سے محروم ہو جائیں گے اور شہر کو خالی کرنا پڑے گا۔‘‘

انہوں نے موجودہ صورتحال کو “انتہائی تشویشناک” قرار دیتے ہوئے پانی اور توانائی کے وسائل کے بہتر انتظام اور تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ تہران کو 5 بڑے ڈیموں لار، مملو، امیر کبیر، تالقان اور لاتیان سے پانی فراہم کیا جاتا ہے جن میں سب سے بڑا امیر کبیر ڈیم ہے۔

تہران واٹر اتھارٹی نے 20 جولائی کو خبردار کیا تھا کہ دارالحکومت کو پانی فراہم کرنے والے ذخائر گزشتہ صدی میں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے تہران واٹر اتھارٹی کے سربراہ بہزاد پارسا نے کہا تھا کہ اگر خشک موسم جاری رہا تو ڈیموں میں پانی صرف 2 ہفتوں تک شہر کی ضروریات کو پورا کر سکے گا۔
500 روپے کلو بکنے والے ٹماٹر کی قیمت میں تاریخی کمی!مزید پڑھیں‌:

یہ بھی پڑھیں