Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

500 روپے کلو بکنے والے ٹماٹر کی قیمت میں تاریخی کمی!

کراچی ( اوصاف نیوز) سندھ سے ٹماٹر کی فصل آتے ہی ٹماٹر کی قیمت گر گئی ہے۔

پیداوار میں اضافہ کسان کی تباہی ہے۔ کراچی میں 15 روز قبل جو ٹماٹر 500 روپے فی کلو بک رہے تھے آج 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

کوئٹہ کی فصل ختم ہونے اور سندھ کی فصل شروع ہونے کے درمیان تقریباً ایک ماہ کا وقفہ تھا۔ اس دوران شہر کی ضروریات ایرانی ٹماٹروں سے پوری ہوتی تھیں لیکن رسد محدود ہونے کے باعث قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

لیکن اب سندھ سے ٹماٹر کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ سپلائی اتنی ہے کہ آج 14 کلو ٹماٹر کا پیکٹ بھی 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جس میں کسان کا حصہ 100 روپے ہے۔ جو کہ سپلائی بڑھنے سے مزید کم ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق اس چکر سے نکلنے کا واحد راستہ ویلیو ایڈیشن ہے۔ حکومت برآمدات میں اضافہ چاہتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے لیے پیداوار سے لے کر صارف تک سپلائی چین کے ہر لنک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے پرواز پاکستان کا منصوبہ ایک سال پہلے دیا تھا۔ لیکن اسٹیک ہولڈرز اس سپلائی چین کا حصہ کیسے بنتے ہیں اس کی حکمت عملی ابھی آنا باقی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں