Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سری لنکا نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور( اوصاف نیوز)‌سری لنکا کرکٹ نے دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ سری لنکن ٹیم پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سری لنکا کی وائٹ بال ٹیموں کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے جب کہ دونوں اسکواڈ میں پٹون نسانکا، کوسل مینڈس، کامندو مینڈس، کامل مشرا اور جناتھ لیاناگے شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانہ، دشمنتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جعفری وندرسے اور پرمود مدھوشن کو صرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، جب کہ دسونا شناکا، کوسل پریرا، بھانوکا راجا پاکسا، دشن ہیمنتھا اور نووان تھیسارا صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔

سری لنکن بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 8 نومبر کو پاکستان کے لیے کولمبو روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی جب کہ سہ ملکی سیریز کا آغاز 19 نومبر سے ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:ملازمتوں میں خواتین کے کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کا حکم

یہ بھی پڑھیں