لاہور( اوصاف نیوز)ایشیا ءکپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ آئی سی سی کے سینئر حکام معاملے کو حل کرنے میں شامل ہیں، امید ہے کہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔
دیواجیت سائکیا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی یا کسی اور کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدام کرنے سے قبل اس مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا، دونوں فریق جلد اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمارا پورا ملک اور بی سی سی آئی ایشیا کپ ٹرافی کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا ءکپ ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے ایجنڈے میں نہیں تھا، آئی سی سی کے تعاون سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے الگ ملاقات ہوئی جس میں آئی سی سی کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے اور مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اگر معاملات درست سمت میں جاتے رہے تو آنے والے دنوں میں معاملہ حل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:ملک میںآج کا ڈالر ریٹ جانئے؟


