سکھر (اوصاف نیوز)ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی سرد موسم کے آغاز کے ساتھ انڈوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے جو پہلے 280 روپے درجن فروخت ہو رہے تھے، اب 360 روپے میں دستیاب ہیں۔
عوام نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ قیمتوں میں استحکام آئے اور عام شہریوں کو مہنگائی کے بوجھ سے بچایا جا سکے۔
تاجر حلقوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم اور طلب میں اضافہ قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ تاہم صارفین اور ماہرین مارکیٹ کے غیر معیاری رویے کو بھی قیمتوں کے بڑھنے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مناسب اقدامات کرتے ہوئے مارکیٹ کی نگرانی کو مضبوط بنائیں تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قابو میں رہیں۔ ماہرین کے مطابق سرد موسم میں گوشت، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے
لیکن حالیہ اضافے نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ٹرینیوں میں خوفناک تصادم ، درجنوں مسافر زخمی
