Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

جے یو آئی کے رہنما کفیل نظامی پر فائرنگ، تین بھائی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (اوصاف نیوز) جوڈیشل کمپلیکس میں جے یو آئی کے رہنما کفیل نظامی پر فائرنگ سے کفیل نظامی کے تین بھائی زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر ہی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، باقی تمام ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا، جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی پر مامور سب انسپکٹر اور تمام عملہ کو معطل کرکے معطل کردیا گیا ہے۔

کفیل نظامی نے ڈیرہ اسماعیل خان سے جے یو آئی کے ٹکٹ پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے بنگلہ دیش سے کفیل نظامی کو فون کیا اور خیریت دریافت کی۔
مزید پڑھٰیں‌:پابندی ختم، سرکاری ملازمین کی آخر کار سنی گئی

یہ بھی پڑھیں